the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد

حیدرآباد ۔ /17ڈسمبر ( اعتاد نیوز ) شہر میں کاروں کے اچانک شعلہ پوش ہونے کا سلسلہ جاری ہے آج خیریت آباد علاقہ میں ایک کار کو آگ لگ گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کنچن باغ کے رہنے والے محمد منظور آج اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بذریعہ کار خیریت آباد سے ایرہ گڈہ کی سمت جارہے تھے کہ اچانک ٹرافک سگنل کے قریب ان کی گاڑی کو آگ لگ گئی ۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود ہوم گارڈ اکبر علی نے کار کے عقبی حصہ میں لگی آگ کو دیکھ کر گاڑی کو رکوا دیا اور کار میں سوار خواتین اور بچوں کو باہر نکالنے میں مدد کی ۔ فوری طور پر محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ اسمبلی کے پاس رکھے گئے واٹر کنٹینر کو طلب کر کے آگ بجھائی گئی ۔ اس حادثہ کے بعد مصروف ترین سڑک پر ٹرافک کے نظام میں خلل پڑا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ اندرون تین یوم کاروں کے شعلہ پوش ہو جانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔دو روز قبل پنجہ گٹہ فلائی اوور ‘ شمس آباد آوٹر رنگ روڈ پر تین کاریں شعلہ پوش ہو گئیں تھیں ۔
جسم فروشی کا ہائی ٹیک ریاکٹ
بے نقاب،جونیئر آرٹسٹ گرفتار
حیدرآباد ۔ /17ڈسمبر ( اعتاد نیوز ) ویسٹ زون ٹاک فورس ٹیم نے ہائی ٹیک قحبہ گری کے ریاکٹ کو



بے نقاب کیا ‘ جس میں تلگو فلموں کی جونئیر آرٹسٹ بھی شامل ہے ۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر ٹاسک فورس نے بنجارہ ہلز ‘ لکشمی نگر کے دو فلیٹس پر دھاوا کیا جسے منی کنڈہ کے رہنے والے پورنا چندر ریڈی نے کرایہ پر حاصل کیا تھا ۔ ان فلیٹس سے ٹالی ووڈ کی جونئیر آرٹسٹ ‘ کولکتہ کی دو ماڈلس کے علاوہ حیدرآباد اور کرنول کی بعض لڑکیوں کو آزاد کروالیا گیا ۔ بتایا گیا ہیکہ پورنا چندر اپنے اسسٹنٹ سریش متوطن ضلع کریم نگر کی مدد سے گاہکوں سے سیل فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے خفیہ طریقے سے جسم فروشی کا اڈہ چلا رہا تھا ۔ پولیس نے مقام واقعہ سے چار سیل فونس اور نقد رقم 4300 روپئے ضبط کر لئے ۔ پکڑی گئی جونئیر آرٹسٹ کا تعلق ضلع اننت پور سے بتایا گیا ہے۔
خاتون کنڈکٹر سے دست درازی‘ پرنسپل معطل
کرنول ۔ 17 دسمبر (اعتمادنیوز) خاتون کنڈکٹر سے دست درازی کے الزام میں پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔ آر ٹی سی ڈائرکٹر کڑپہ زون شیشاگری راؤ نے بتایا کہ جاریہ ماہ کی 6 تاریخ کو خاتون بس کنڈکٹر نے آر ٹی سی کالج کے پرنسپل وینکٹیشورا نایک کے خلاف دست درازی کی شکایت کی تھی۔ آر ٹی سی آر ایم کرنول کرشنا موہن نے اس سلسلہ میں تحقیقات کی اور رپورٹ پیش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.